اتوار, اگست 3, 2025
ہومBusiness & Financeیورپی یونین کو امریکا کے ساتھ نئے ٹیرف معاہدے سے بہت کم...

یورپی یونین کو امریکا کے ساتھ نئے ٹیرف معاہدے سے بہت کم فائدہ حاصل ہوا ، ہسپانوی ماہر معاشیات

بارسلونا (شِنہوا) بارسلونا یونیورسٹی میں معاشیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سرگی باسکو نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا ہے کہ یورپی یونین(ای یو)کو امریکا کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے سے بہت کم فائدہ حاصل ہوا ہے جبکہ اس معاہدے سے جرمنی سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہو سکتا ہے۔

باسکو نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت امریکا یورپی مصنوعات پر 15 فیصد بنیادی ٹیکس عائد کرے گا جبکہ بیشتر امریکی برآمدات پر یورپ میں کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔

انہوں نے کہایورپ کے لیے اس معاہدے کا واحد مثبت پہلو یہ ہے کہ ٹیرف 30 فیصد کی بجائے 15 فیصد رکھا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ چونکہ جرمنی امریکا کو برآمد کرنے والا یورپی یونین کا سب سے بڑا ملک ہے، اس لیے سب سے زیادہ نقصان جرمنی کو ہو سکتا ہے۔

 باسکو نے مزید کہایہ ٹیکس ممکنہ طور پر امریکا میں جرمن گاڑیوں کی فروخت کو کم کر دیں گے اور اسپین کی آٹو انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچے گا کیونکہ جرمنی جو گاڑیاں برآمد کرتا ہے ان میں سے متعدد گاڑیوں میں اسپین میں تیار کردہ پرزے استعمال ہوتے ہیں۔

باسکو نے یورپی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تجارتی معاہدے کے سلسلے میں کمزور رویہ اختیار کیاحالانکہ یورپی یونین کے پاس امریکا کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف ذرائع موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا یہ مذاکرات مختلف آوازوں کی وجہ سے متاثر ہوئے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ ان کا ردعمل کمزور تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!