ایتھوپیا کے ادیس ابابا میں ایک سڑک کا منظر۔(شِنہوا)
ادیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا اور جبوتی کے حکام نے علاقائی تجارت ، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں چین کی تعمیر کردہ ایتھوپیا – جبوتی اسٹینڈرڈ گیج ریلوے کے اہم کردار کو سراہا ہے۔
یہ بیانات ادیس ابابا کے نواح میں لیبو ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطح پینل مباحثے کے دوران سامنے آئے جس کا عنوان ریلوے انفراسٹرکچر کے ذریعے تجارت اور علاقائی تعاون کا فروغ تھا۔
اس تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام اور ایتھو-جبوتی ریلوے شیئر کمپنی(ای ڈی آر) کے منتظمین نے شرکت کی۔
ایتھوپیا کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس علیمو سیمے نے 752 کلومیٹر طویل برقی ٹرانس نیشنل ریلوے کو علاقائی اقتصادی تعاون کی کامیاب عملی مثال قرار دیا۔
ایتھوپیا کے ادیس ابابا شہر کا ایک منظر۔(شِنہوا)
سیمے نے کہا کہ ایتھوپیا-جبوتی ریلوے کا انفراسٹرکچر اقتصادی ترقی اور علاقائی انضمام کے لیے ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔
ایتھو-جبوتی ریلوے شیئر کمپنی (ای ڈی آر)نے حال ہی میں ریلوے کی سالانہ مال برداری کی گنجائش کو موجودہ 20 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 2027 تک 62 لاکھ ٹن کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ ریلوے ایتھوپیا کی کل درآمدات و برآمدات کا کم از کم 25 فیصد حصہ سنبھالے۔
ایتھوپیا کے وزیر خزانہ احمد شیدے نے ایتھوپیا، جبوتی اور چین کے درمیان سہ فریقی تعاون کو سراہتے ہوئے اس منصوبے کو باہمی مفید تعاون کا ایک نمونہ قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ عظیم انفراسٹرکچر منصوبہ صرف موجودہ اقتصادی سرگرمیوں کے لیے نہیں بلکہ آ مدہ صدیوں تک ایتھوپیا اور جبوتی کے تعلقات کو مضبوطی سے جوڑے رکھے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link