اتوار, اگست 3, 2025
ہومLatestپاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو...

پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، پاکستان اورایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہے، اسرائیل خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، امن کیلئے مسلمان ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔

اتوار کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے ساتھ روابط اور مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کیلئے پرعزم ہیں، مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام اور سرحدی تجارت کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سرحدی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے دوطرفہ تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، غزہ، لبنان اور شام میں جارحیت اسرائیلی مذموم عزائم کا حصہ ہیں، اسرائیل کی جارحیت خطے کے امن کو دا پر لگا رہی ہے، سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم پر نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی پر وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے علما کرام اور سیاسی قیادت سے مفید گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور حمایت پر پاکستانی قوم کا دل سے شکرگزار ہیں، ایرانی صدر نے کہا کہ شاعرمشرق علامہ اقبال کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دوطرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ترجیح ہے۔آخر میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ایران کی دعوت دی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!