اتوار, اگست 3, 2025
ہومLatestروس میں پھر 7 شدت کا زلزلہ، کامچاتکا آتش فشاں بھی 600...

روس میں پھر 7 شدت کا زلزلہ، کامچاتکا آتش فشاں بھی 600 سال بعد پھٹ پڑا

ماسکو: روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے قریبی کرل جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ ،بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اتوار کو روسی وزارت برائے ایمرجنسی سروس نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ زلزلہ کے بعد 3 علاقوں میں سونامی کی لہروں کا امکان ہے، متوقع لہروں کی اونچائی کم ہے، لیکن پھر بھی شہری ساحل سے دور رہیں۔دوسری طرف روسی میڈیا کے مطابق اتوار کو کمچاتکا کے کرشینینیکوف آتش فشاں میں 600 سال بعد پہلی بار دھماکا ہوا۔

آر آئی اے نے کامچاتکا آتش فشاں دھماکوں کے جوابی ٹیم کی سربراہ، اولگا گیرینا کے حوالے سے کہا کہ یہ کرشینینیکوف آتش فشاں کے 600 سال بعد پہلی بار ہونے والے دھماکے کی تاریخی طور پر تصدیق شدہ پہلی مثال ہے۔

روس کی وزارت ہنگامی خدمات کی کمچاتکا شاخ نے کہا کہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد 6 ہزار میٹر (3.7 میل)بلند راکھ کے بادل کو ریکارڈ کیا گیا ہے، اس آتش فشاں کی اونچائی ایک ہزار 856 میٹر ہے۔ وزارت نے ٹیلی گرام پر کہا کہ راکھ کا بادل مشرق کی طرف بحر الکاہل کی سمت جا رہا ہے۔

اس کے راستے میں کوئی آبادی نہیں ہے۔ وزارت نے کہا کہ آتش فشاں کے پھٹنے کو نارنجی ایوی ایشن کوڈ دیا گیا ہے، جو ہوائی جہازوں کے لیے خطرے کی بلند سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے ٹیلی گرام چینل پر گیرینا نے کہا کہ کرشینینیکوف آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ آخری بار 1463 کے 40 برس کے اندر پیش آیا تھا، اور اس کے بعد سے کوئی دھماکا ریکارڈ نہیں ہوا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!