اتوار, اگست 3, 2025
ہومEnertainmentحمیرا اصغر میری بیٹی ہوتی تو میں اس پر فخر کرتی، اداکارہ...

حمیرا اصغر میری بیٹی ہوتی تو میں اس پر فخر کرتی، اداکارہ غزالہ جاوید

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا ہے کہ کہ حمیرا اصغربہت اچھی لڑکی تھی، اگر وہ میری بیٹی ہوتی تو میں اس پر فخر کرتی، حمیرا اصغر 7 سال سے اکیلے رہ رہی تھی، لیکن کبھی کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہوئی، اگر وہ غلط راستہ اپناتی، تو آج اس کے پاس اپنا گھر اور گاڑی ہوتی، اس کے مرنے کے بعد یہ کہنا کہ اس کے پاس کام یا پیسے نہیں تھے، بہت افسوسناک ہے،وہ بہت ٹیلنٹڈ تھی، مگر جلدی چلی گئی۔

مرحومہ حمیرا اصغر کی والدہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے غزالہ جاوید نے کہا کہ مجھے اس کے والدین پر افسوس ہوتا ہے، کیونکہ دنیا میں سب سے بدقسمت بچے وہ ہوتے ہیں جن کی ماں ان کے ساتھ نہیں ہوتی۔غزالہ جاوید نے جذباتی انداز میں کہا کہ ایک ماں اپنے بچے کی معمولی سی تکلیف بھی محسوس کر لیتی ہے۔

میری بھی بیٹیاں ہیں، اگر میری شادی شدہ بیٹی کو بخار بھی آ جائے تو مجھے نیند نہیں آتی لیکن یہ حمیرا کی ماں کس قسم کی تھی، اگر ان کی جگہ میں ہوتی تو اپنے شوہر اور بیٹے کی پرواہ کئے بغیر بیٹی کی خیریت دریافت کرتی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!