اتوار, اگست 3, 2025
ہومLatestایران کی اکنامک، ٹریڈ اور دیگر شعبوں میں حمایت جاری رکھیں گے،...

ایران کی اکنامک، ٹریڈ اور دیگر شعبوں میں حمایت جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایران کی اکنامک، ٹریڈ اور دیگر شعبوں میں حمایت جاری رکھیں گے، پاک ایران معاشی تعاون دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں میں مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے کی بنیاد پر پاکستان اور ایران کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدرنے پاکستا ن اور ایران کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے پاکستانی رہنماوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بہتر بنانے کے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!