اتوار, اگست 3, 2025
ہومLatestایرانی صدر کی وزیراعظم ہاوس آمد، پر تپاک استقبال، گارڈ آف آنر...

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاوس آمد، پر تپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم ہاوس اسلام آباد آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔معزز مہمان کی وزیراعظم ہاوس آمد کے موقع پر دونوں رہنماوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے، ایرانی صدر کے اعزاز میں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، مسعود پزشکیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم نے معزز مہمان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کی تعارف کرایا۔ بعدازاں ایران کے صدر مسعود پزشکیاں نے وزیراعظم ہاوس میں پودا بھی لگایا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!