لاہور: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پہلے2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی و ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جبکہ معزز مہمان کے استقبال کیلئے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی ہم منصب آصف زرداری سمیت اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔