ہفتہ, اگست 2, 2025
ہومBusiness & Financeوفاقی حکومت کا شوگر ملز کونومبر کے پہلے ہفتے کرشنگ شروع کرنے...

وفاقی حکومت کا شوگر ملز کونومبر کے پہلے ہفتے کرشنگ شروع کرنے کا الٹی میٹم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوگر ملزم کو نومبر کے پہلے ہفتے کرشنگ شروع کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے چینی کے خفیہ ذخائر کیخلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کردیئے۔

حکام کے مطابق کرشنگ بروقت شروع ہونے پر 2لاکھ 60ہزار ٹن چینی کی قلت ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے وزارت فوڈ کو 5لاکھ ٹن چینی درآمد کی اجازت دے رکھی ہے تاہم نومبر کے پہلے ہفتے کرشنگ شروع ہونے پر 3لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائیگی۔

حکام کے مطابق اگست، ستمبر اور اکتوبر کیلئے ملکی ضرورت 16لاکھ 20ہزار میٹرک ٹن ہے، کرشنگ لیٹ ہونے کی صورت میں 21لاکھ 60ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ درکار ہوگا۔حکام وزارت فوڈ کے مطابق مارکیٹ میں بھی 2سے اڑھائی لاکھ ٹن چینی موجود ہوتی ہے، خفیہ سٹاک کی تلاش کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق خفیہ ذخائر میں ملوث شوگر ڈیلرز کیخلاف اندراج مقدمات کا حکم دیا گیا ہے، حکومت نے چینی کے 19لاکھ ٹن ذخائر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے، اب بھی خدشہ ہے چند شوگر ڈیلرز نے چینی کے خفیہ ذخائر رکھے ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق ملک میں گزشتہ 8ماہ سے ماہانہ چینی کی کھپت5لاکھ 40ہزار ٹن ہے، اس وقت ملک میں موجود 19لاکھ ٹن چینی ساڑھے 3ماہ کیلئے کافی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!