ہفتہ, اگست 2, 2025
ہومLatestغزہ، اسرائیلی بربریت جاری، مزید111فلسطینی شہید، 820 زخمی

غزہ، اسرائیلی بربریت جاری، مزید111فلسطینی شہید، 820 زخمی

غزہ: غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید111فلسطینی شہید ،820 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 7اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60ہزار 332 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 47ہزار 643تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 111فلسطینی شہید اور 820 زخمی ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غذائی قلت کے باعث مزید 2بچوں سمیت 7 افراد جان کی ہار گئے جس کے بعد غذائی قلت سے اموات کی مجموعی تعداد 162ہو گئی ہے جن میں 92 بچے شامل ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!