ہفتہ, اگست 2, 2025
ہومLatestملیر،جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیاء نکلوانے پر...

ملیر،جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیاء نکلوانے پر درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری

ملیر: عدالت نے جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیاء نکلوانے پر درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ہفتے کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت کے روبرو مرحوم شخص کی وراثت کی تقسیم بارے کیس پر سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیاء نکلوانے کا انکشاف ہوا ،ناظر نے جعلی ،من گھڑت دستاویز کے استعمال سے متعلق رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویز جعلی تھے، حیران کن طور پر دستاویز کی تصدیق کئے بغیر لاکر سے اشیاء حوالے کردی گئیں، عدالت کی جانب سے درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا تھا۔

ناظر نے بتایا کہ کیس میں تاحال اشیاء کی فہرست نہیں بنائی گئی، درخواست گزار نے سیشن عدالت شرقی میں دائر درخواست کے حقائق کو بھی چھپایا۔درخواست گزار کے اقدامات بینک انتظامیہ اور دیگر کے ساتھ ملی بھگت کرکے جعلی دستاویز تیار کرنے اور عدالت کے ساتھ فراڈ ظاہر کرتے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 روز میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!