حافظ آباد:: حافظ آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی پانی کھڑا ہونے سے مختلف دیہاتوں میں وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق متاثرین خارش، نزلہ، بخار، ڈائریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں مریضوں کی وجہ سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں نے حکومت سے فوری طورپرپانی کے نکاس کا بندوبست اور علاقے میں سپرے کے چھڑکائو کا مطالبہ کیا ہے۔