ہفتہ, اگست 2, 2025
ہومLatestبارڈر ملٹری پولیس میں خواتین کی شمولیت، مریم نواز کا خراج تحسین

بارڈر ملٹری پولیس میں خواتین کی شمولیت، مریم نواز کا خراج تحسین

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنیوالی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھنے والی بیٹیوں کو سلام ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نوازنے لکھا کہ ڈی جی خان اور راجن پور کی بارڈر ملٹری پولیس میں 53 باہمت خواتین نے شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی۔انہوں نے لکھا کہ جہاں کبھی خواتین کا نام لینا بھی محال تھا آج حوصلہ مند خواتین جرات اور وقار کے ساتھ وہاں قدم رکھ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے وردی پوش قابل فخر بیٹیاں محافظ کے فرائض سر انجام دیں گی ، سلام ہے ان بیٹیوں کو جو فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!