ہفتہ, اگست 2, 2025
ہومBusiness & Financeاے ڈی بی کی انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی سفارش

اے ڈی بی کی انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی سفارش

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ آبادی کی اکثریت کو انشورنس کی آگاہی ہی نہیں ہے، ملک میں انشورنس پریمیم بڑھانے ،ریگولیٹری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نجی شعبے میں انشورنس کا کردار نہایت محدود ہے، انشورنس قدرتی حادثات میں مالی تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آبادی کی اکثریت کو انشورنس کی آگاہی ہی نہیں ہے، انفرادی کی بجائے گروپ انشورنس سیکٹر ڈویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ملک میں انشورنس پریمیم بڑھانے ،ریگولیٹری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں حکومت سے انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو نجی شعبے میں لازمی انشورنس کور فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے، سرکاری ملازمین کی پنشن سکیم پرکشش مگر اس کی فنڈنگ کا کوئی طریقہ کار نہیں رکھا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری پنشن کا سرکاری خزانے پر بوجھ بہت زیادہ ہے، ای او بی آئی پنشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!