جمعہ, اگست 1, 2025
ہومBusiness & Financeچین میں ترقی کے نئے محرکات میں تیز تر توسیع ہو رہی...

چین میں ترقی کے نئے محرکات میں تیز تر توسیع ہو رہی ہے

بیجنگ(شِنہوا)2024 کے دوران چین میں ترقی کے نئے محرکات مستحکم انداز میں وسعت اختیار کرتے رہے اور ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں پہلے سے زیادہ حصہ ڈالا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق نئی صنعتوں، نئے کاروباری طریقوں اور نئے تجارتی ماڈلز پر مشتمل ان ابھرتے ہوئے شعبوں کی پیداواری قدر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔

2024 میں ان شعبوں کا جی ڈی پی میں حصہ بڑھ کر 18.01 فیصد ہوگیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.43 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ادھر حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 کی پہلی ششماہی میں ملک کے ہائی ٹیک شعبے تیزی سے ترقی کرتے رہے اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ شرح اسی عرصے کے دوران مجموعی صنعتی پیداوار کے مقابلے میں 3.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!