جمعرات, جولائی 31, 2025
ہومLatestدبئی پولیس کا کارنامہ، 3 لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیروں سے بھرا...

دبئی پولیس کا کارنامہ، 3 لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیروں سے بھرا بیگ مالک کو واپس دلوا دیا

 دبئی: دبئی پولیس نے 3 لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیرے مالک کو واپس دلوا دیے۔ دبئی پولیس کے مطابق دبئی کے رہائشی ہیروں کے تاجر کا بیگ غلطی سے بنگلادیشی مسافر لے گیا تھا، ہیروں والے بیگ کا غلطی سے تبادلہ دبئی ایئرپورٹ پر ہوا، ہیروں کے تاجر نے غلطی کا احساس ہونے پر دبئی پولیس کو مطلع کیا۔

دبئی پولیس نے ایئرپورٹ کے کیمروں کی مدد سے ہیروں والا بیگ لے جانے والے بنگلادیشی مسافر کو ڈھونڈ نکالا اور وزارت خارجہ کی مدد سے بنگلادیش سے بیگ واپس منگوا کر مالک کو دے دیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!