جمعرات, جولائی 31, 2025
ہومLatestانسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون، عوامی آگاہی و مشترکہ کوششیں...

انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون، عوامی آگاہی و مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں،آصف زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے غربت، تنازعات، لاعلمی و غیر محفوظ ہجرت کو انسانی سمگلنگ کے بنیادی اسباب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون، عوامی آگاہی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں،پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے ،انسانی استحصال سے پاک دنیا کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر جاری بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کیخلاف عالمی دن منانے کا مقصد اس حوالے سے خطرات سے دوچار افراد کے تحفظ ،سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے ہکا کہ رواں سال کا موضوع ‘انسانی سمگلنگ منظم جرم ہے،استحصال کا خاتمہ کریں ‘ واضح کرتا ہے کہ یہ انسانی سمگلنگ منظم نیٹ ورکس کے ذریعے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ دنیا کیلئے سنگین چیلنج ہے جو لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے،غربت، تنازعات، لاعلمی اور غیر محفوظ ہجرت انسانی سمگلنگ کے بنیادی اسباب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین، بچے اور پسماندہ طبقات انسانی سمگلنگ کے سب سے زیادہ متاثرہ گروہ ہیں ،انسانی سمگلر غیر محفوظ راستوں سے ہجرت کراتے ہیں جو ہر سال سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی تعاون، عوامی آگاہی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین، موثر اور جدید اقدامات پر عمل پیرا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کی متعلقہ ایجنسیاں انسانی سمگلرز کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے ،انسانی استحصال سے پاک دنیا کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!