جمعرات, جولائی 31, 2025
ہومLatestلیجنڈز لیگ، 47 سالہ سعید اجمل5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن...

لیجنڈز لیگ، 47 سالہ سعید اجمل5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں47 سالہ سعید اجمل نے 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی،سعید اجمل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے، آف سپنر کی 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں اب تک ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ فگرز ہیں۔

اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بہترین بولنگ فگرز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے ایڈورڈز کے نام تھا، جنہوں نے انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف 3 اوورز میں 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔گزشتہ روزانگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 12 ویں اوور میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے بدولت آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!