نئی دہلی: بھارتی حکام نے کہاہے کہ امید ہے امریکا کے ساتھ اکتوبر تک ایک جامع دو طرفہ تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا، اگست میںامریکی وفد نئی دہلی کا دورہ کرے گا، بھارت اگست کے وسط میں امریکا کے ساتھ وسیع تر تجارتی بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی عہدیدار نے کہا کہ بات چیت مثبت سمت میں جا رہی ہے، بدترین صورتحال میں ٹرمپ ٹیرف کا حکم جاری کر سکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک عارضی اقدام ہوگا، کیوں کہ اب تک پانچ دور کی تجارتی بات چیت ہو چکی ہے۔ جلد ہی معاہدہ طے پا جائے گا۔