جمعرات, جولائی 31, 2025
ہومEnertainment مرد خود مضبوط ہو تو اس کی بیوی بھی مضبوط ہوتی ہے،...

 مرد خود مضبوط ہو تو اس کی بیوی بھی مضبوط ہوتی ہے، فضیلہ قاضی

کراچی: سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں روتی ہوئی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، جب کہ وہ عورت جو مضبوط ہو، اپنے فیصلے خود کرے اور کسی پر انحصار نہ کرے، اسے منفی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ معاشرے کی نظر میں اچھی عورت اسے تصور کیا جاتا ہے جو کسی ماں کے بگڑے ہوئے بیٹے کو سدھار دے یا دنیا کے تمام مسائل حل کردے، ایسی عورت کو ہی مثالی سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سوچ میں مرد کا کردار بھی اہم ہے، اگر مرد خود مضبوط ہو تو اس کی بیوی بھی مضبوط ہوتی ہے، لیکن وہ مرد جن کی عزت عورتوں کے پلو، پائنچوں، قمیض کے چاک اور بالوں سے جڑی ہوتی ہے، وہ سب سے کمزور مرد ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مردوں کی عزت وہاں تک محدود ہوتی ہے کہ اگر ان کی بیوی نے شلوار کے بجائے پینٹ پہن لی، تو وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی عزت ختم ہو گئی۔ فضیلہ قاضی نے سوال اٹھایا کہ کیا ایسے مرد کی اپنی کوئی عزت نہیں؟ کیوں اس کی عزت ہمیشہ بیوی یا بہن کے گرد گھومتی ہے؟

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!