پیر, جولائی 28, 2025
ہومLatestپشاور ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا،...

پشاور ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا، سماعت ملتوی

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمر ایوب کی الیکشن کمیشن کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کیخلاف موکل کو نوٹس بھیجا ہے، اثاثوں سے متعلق 120دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے ، ہم نے جواب دیا مگر الیکشن کمیشن مطمئن نہیں ہوا ہے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اثاثہ جات کی معلومات جمع کرنے کے 120دن گزر نے کے بعد الیکشن کمیشن کسی کو اثاثوں سے متعلق شکایات ہونے کی صورت میں نوٹس جاری نہیں کرسکتا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس طرح کا کیس ایبٹ آباد میں بھی زیر سماعت ہے، اس پر وکیل نے بتایا کہ وہ کیس مکمل طور پر اس سے مختلف ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو وہاں بھیج دیں یا پھر اس کیس کو یہاں منگوا لیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جو عدالت مناسب سمجھے، درخواست ہے کہ کیس کو ختم کریں، اس کیس کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو 31دسمبر 2024کو اثاثوں کی رپورٹ جمع کرائی ہے۔بعد ازاںعدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!