پیر, جولائی 28, 2025
ہومLatestٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سلووینیا کے تڈیج پوگاآر نے جیت لی

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سلووینیا کے تڈیج پوگاآر نے جیت لی

پیرس: سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے کامیاب دفاع کرتے ہوئے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2025 جیت لی۔ تین ہفتوں تک جاری رہنے والی ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں سائیکل سواروں نے مناکو سے نیس تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو 33.7کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 30 سالہ بیلجیئم کینامور سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے 3گھنٹے ،7 منٹس اور 30 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اٹلی کے سائیکل سوار ڈیوڈ بیلرینی نے دوسری جبکہ سلووینیا کے سائیکل سوار میٹیج موہرک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس کے سائیکل سوار سلووینیا کے تڈیج پوگاآر نے ریس میں مجموعی طور پر 4 سٹیجز میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹور ڈی فرانس ریس کا ٹائٹل بھی جیتنے پر اختتام کیا اور تڈیج پوگاآر 1990 میں امریکی سائیکلسٹ گریگ لیمونڈ کے بعد ٹور ڈی فرانس جیتنے والے پہلے ورلڈ روڈ چیمپئن بھی بن گئے ہیں اور تیسری بار کنگ آف دی مانٹینز کا خطاب بھی حاصل کیا ہے۔

26 سالہ تڈیج پوگاآر نے کہا ہے کہ وہ فرانس ٹورڈی کا 2025 کا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریس کے تمام 21 مراحل سے بہت لطف اندوز ہوئے ۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے فاتح سائیکلسٹ کا ریس میں 12واں مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا 21 ویں مرحلے تک قبضہ برقرار رہا۔

اس فتح کے ساتھ ہی سلووینیا کینامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآرکے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے ٹائٹل کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!