منگل, جولائی 29, 2025
ہومLatestایکواڈور، دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان فائرنگ، 14 شہری ہلاک، متعدد...

ایکواڈور، دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان فائرنگ، 14 شہری ہلاک، متعدد زخمی

کیٹو: ایکواڈور میں دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 14 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایکواڈور کے جنوب مغربی ساحلی علاقے ال امپالمے کے پولیس چیف میجر آسکر ویلنسیا کے مطابق دو مختلف مقامات پر منشیات فروش گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ایک مقام پر 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسری جگہ پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے ایکواڈور کو منشیات اسمگلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے کئی بڑے گروہوں کی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے جہاں دنیا کے سب سے زیادہ منشیات تیار کرنے والے ممالک پیرو اور کولمبیا سے زمین کے راستے کوکین سمیت مختلف اقسام کی منشیات اسمگل کی جاتی ہے اور پھر ایکواڈور سے ڈرگز کو دیگر ممالک میں اسمگل کیا جاتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!