تل ابیب: اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی خان یونس شہر میں دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے، دھماکہ ایک دیسی ساختہ بم کی وجہ سے ہوا۔ وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہم نے تین نوجوان ہیروز کھو دیئے ہیں جو چند بہترین سپاہی تھے اور انہوں نے ہماری ریاست کی حفاظت اور ہمارے تمام قیدیوں کی واپسی کے لیے اپنی جانیں دیں۔
بیس اور 22 سال کی عمر کے دونوں فوجیوں نے گولانی انفنٹری بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین میں خدمات انجام دیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 2023 کو غزہ میں اس کی زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک 462 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔