لاہور: اداکارہ یمنی زیدی نے ڈراما سیریل تیرے بن کے سیزن 2 کی تاخیر کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ا س پراجیکٹ کا اعلان بہت جلدی میں کیا گیا ، اس کی تاخیر کی اصل ذمے داری پروڈیوسرز اور اداکاروں دونوں پر عائد ہوتی ہے، ڈرامے کی تاخیر کی اصل وجہ یہی ہے، آپ سب سیزن 2 کی امید رکھیں، لیکن ابھی ان کے پاس اس حوالے سے کوئی خاص معلومات نہیں ہیں، کیونکہ یہ اب بھی زیرِ تکمیل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب کے دوران کیا ۔یاد رہے نجی ٹی وی پر دسمبر 2022 سے جولائی 2023 تک نشر ہونے والا ڈراما سیریل تیرے بن صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہوا اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے جولائی 2023 میں ہی ڈرامے کی کامیابی پر خوشی مناتے ہوئے اس کے سیزن 2 کا اعلان کر دیا۔