ہفتہ, جولائی 26, 2025
ہومLatestچینی کمپنی سینوٹرک نےکینیا میں ٹرک کے نئے ماڈلز متعارف کرا دیئے

چینی کمپنی سینوٹرک نےکینیا میں ٹرک کے نئے ماڈلز متعارف کرا دیئے

نیروبی(شِنہوا)چین کی ہیوی ڈیوٹی ٹرک ساز کمپنی سینوٹرک نے کینیا میں ایچ 2 لائٹ ڈیوٹی ٹرک اور ایچ3میڈیم ڈیوٹی ٹرک ماڈلز متعارف کرائے جبکہ سی ایف اے او موبیلٹی کو مقامی ڈسٹری بیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سی ایف اے او موبیلٹی میں سینوٹرک کے جنرل منیجر سرفراز پریم جی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئے ماڈلز ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا کریں گے کیونکہ ان میں زیادہ سامان اٹھانے کی صلاحیت اور بڑے فیول ٹینک موجود ہیں جس کی بدولت ایندھن بار بار بھرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی اور لمبے فاصلے کی ترسیل ممکن ہو سکے گی۔ یہ خصوصیات ایندھن کی مجموعی لاگت میں واضح کمی لائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ثابت شدہ اعتماد اور دیرپا پائیداری کے ساتھ یہ ٹرک لائٹ اور میڈیم ڈیوٹی کیٹیگری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیا کی منڈی میں چینی ٹرکوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ یہ خاص طور پر افریقہ کی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

پریم جی نے کہا کہ سی ایف اے او کی جانب سے سینوٹرک میں سرمایہ کاری کا مطلب ہے کہ صارفین کو ایک ایسا ٹرک ملے گا جو ان کے کاروبار کی تمام بنیادی ضروریات زیادہ طاقت، افادیت، پائیداری، آرام دہ ڈرائیونگ اور ملک بھر میں پھیلا ہوا قابل اعتماد آفٹر سیلز نیٹ ورک پوری کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!