ہفتہ, جولائی 26, 2025
ہومChinaچین میں قیمتوں کے قانون میں ترمیم کے مسودے پر عوامی آراء...

چین میں قیمتوں کے قانون میں ترمیم کے مسودے پر عوامی آراء طلب

بیجنگ(شِنہوا)چین میں حکام نے قیمتوں کے قانون میں ترمیم کا ایک مسودہ جاری کیا ہے تاکہ عوامی رائے حاصل کی جا سکے۔

عوام 23 اگست تک قومی ترقی و اصلاحات کمیشن یا مارکیٹ کی نگرانی کی ریاستی انتظامیہ کی سرکاری ویب سائٹس پر اپنی تجاویز یا آراء جمع کرا سکتے ہیں۔

مجوزہ ترمیم میں 10 دفعات شامل ہیں جو غیر منصفانہ قیمتوں کی نشاندہی کے معیار کو مزید واضح کرتی ہیں اور قیمتوں سے متعلق خلاف ورزیوں پر قانونی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتی ہیں۔

اس اقدام سے منڈی میں نرخوں کی دوڑ کی مسابقت روکنے کا بھی امکان ہے۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ آپریٹرز کو قیمتوں کے  تعین کے غیر قانونی طریقوں سے اجتناب کرنا ہوگا جیسے کہ قیمتوں کو لاگت سے کم رکھ کر حریفوں کو ختم کرنا یا مارکیٹ پر اجارہ داری قائم کرنا۔

ترمیم کے مسودے کے مطابق اثر و رسوخ یا صنعت میں برتری کا استعمال کرتے ہوئے اشیاء کی فروخت کو مسلط کرنا یا ان کو ایک ساتھ باندھ کر فروخت کرنا بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

قیمتوں کا موجودہ قانون دسمبر 1997 میں نافذ ہوا تھا اور مئی 1998 سے اس پر عملدرآمد شروع ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!