ہفتہ, جولائی 26, 2025
ہومChinaچین کے نائب صدر کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

چین کے نائب صدر کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

چین کے نائب صدر ہان ژینگ بیجنگ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مصافحہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

ہان ژینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی دوست اور سدا بہار تزویراتی شراکت دار ہیں جن کے دوطرفہ تعلقات اعلیٰ سطح کے باہمی اعتماد، مشکلات میں یکجہتی اور مشترکہ مستقبل سے عبارت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے کردہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد، سدا بہار دوستی کو مزید گہرا کرنے، ہمہ جہت تعاون کو وسعت دینے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی حامل قریبی چین-پاکستان برادری کی تشکیل کو تیز کرنے کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دینا پورے پاکستانی معاشرے کا متفقہ موقف ہے۔ پاکستان چین کے 3 عالمی اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فوج دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پائے گئے اتفاق رائے پر مزید عملدرآمد کے لئے تیار ہے اور پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تزویراتی شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!