ہفتہ, جولائی 26, 2025
ہومLatestشہباز شریف سے ڈاکٹر فوزیہ کی ملاقات، عافیہ صدیقی معاملے پر ہر...

شہباز شریف سے ڈاکٹر فوزیہ کی ملاقات، عافیہ صدیقی معاملے پر ہر ممکن مدد فراہمی کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کے معاملے میں ہر ممکن قانونی وسفارتی مدد فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں ہے۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی و قانونی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے اور اب بھی حکومت ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!