ہفتہ, جولائی 26, 2025
ہومEnertainmentشوٹ سے واپسی پر تنہائی کا احساس غالب رہتا ہے، اداکارہ عمارہ...

شوٹ سے واپسی پر تنہائی کا احساس غالب رہتا ہے، اداکارہ عمارہ چوہدری

کراچی: پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کہا ہے کہ میری فیملی لاہور میں رہتی ہے لیکن میں کام کی وجہ سے کراچی میں مقیم ہوں، شوٹ سے واپسی پر تنہائی کا احساس غالب رہتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ بیمار پڑجائیں تو تنہائی اور اپنوں سے دوری اور زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمارہ چوہدری نے کہا کہ کئی لوگ کراچی میں کام کی غرض سے تو کئی پڑھائی کے سلسلے میں مقیم ہیں لیکن تنہا رہنا آسان نہیں کیوں کہ کئی مواقع ایسے ہوتے ہیں جب انسان کو اپنوں کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔

کراچی میں تنہا رہنے کے حوالے سے خوفناک تجربہ شیئر کرتے ہوئے عمارہ نے بتایا کورونا کا شکار ہونے کے اگلے روز ہی میں پورا دن کیلئے بے ہوش ہوگئی لیکن کسی کو پتہ نہ چلا، مجھ سے رابطہ نہ ہونے پر گھروالوں نے مالک مکان سے رابطہ کرکے میرے حوالے سے بتایا، اس کے بعد مالک مکان نے کسی کو میرے فلیٹ بھیج کر میری خیریت دریافت کرنا چاہی، اسی دوران دروازہ کھٹکھٹانے پر میں ہوش میں آئی، جب میری آنکھ کھلی تو میرے موبائل پر گھر سے ڈھیروں کالز آئی ہوئی تھیں حتی کہ میرے اہل خانہ کراچی آنے کیلئے ٹکٹس بک کروا چکے تھے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!