لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سزائیں پانے والے تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں، میری ہمدردی تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں سزائیں ہوئیں انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوںیہ لوگ تشدد کی سیاست کرنے پر یقین نہیں رکھتے، جب یہ تمام لوگ اوپر عدالت میں جائیں گے تو امید ہے انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری وہی پرانی بات ہے کہ سیاست کے ذریعے مسئلے کا حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی والوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا۔