نیروبی(شِنہوا)کینیا کے صدر ولیم روٹو نے چینی تعاون سے تعمیر ہونے والے تالانتا سپورٹس سٹی سٹیڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لئے نیروبی سیکیورٹیز ایکسچینج میں ایک بانڈ کا افتتاح کیا ہے۔
روٹو نے کہا کہ بنیادی شہری سہولیات کے اثاثہ جات پر مبنی لنزی 003 سیکیورٹی کی لسٹنگ سے 44 ارب کینیائی شیلنگز (تقریباً 34 کروڑ6لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد رقم اکٹھی ہوگی جو مارکیٹ پر مبنی مالی اعانت میں ملک کے اعتماد کا ایک اہم سنگ میل ہے۔
روٹو نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کہا کہ اس لسٹنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی عالمی معیار کے حامل 60 ہزار نشستوں والے تالانتا سپورٹس سٹی سٹیڈیم کی تعمیر میں مدد دے گی جو کھیلوں کی عالمی طاقت کے طور پر ہمارا نیا تشخص پیش کرے گا۔
چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کردہ فیفا معیار کا یہ پیشہ ورانہ سٹیڈیم 2025 کے آخر تک مکمل کیا جانا ہے۔ یہ 2027 کے افریقین کپ آف نیشنز (ایفکون) کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے علاوہ میچوں کے لئے مرکزی مقام کے طور پر کام کرے گا۔
روٹو نے مزید کہا کہ اس لسٹنگ سے نہ صرف کینیا کی سرمائے کی منڈیوں کی گہرائی بلکہ مالی حل کے شعبے میں بڑھتی جدت اور نفاست بھی ظاہر ہوتی ہے جو عوامی اور نجی شعبوں کی بدلتی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link