نیو یارک: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سہولت پر کام جاری ہے، اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے نیو یارک میں بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی ۔اس موقع پر مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکہ ، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
شرکاء نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے فن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔