اینٹی اوک: امریکی شو براوو براوو کے ریئلٹی شو "تھکر دین واٹر” میں نظر آنے والی ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو ٹینیسی کے شہر اینٹی اوک کے ایک وال مارٹ میں خاتون پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ ٹینکرڈ نے سیلف چیک آٹ لائن میں ایک لڑکی کو پیچھے سے بالوں سے پکڑا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ ایک پتھر بھرے ہوئے جراب سے خاتون کے چہرے پر وار کر رہی ہیں۔ حملے کے دوران وہ ایک ایڑھی پر مانیٹر بھی پہنے ہوئے تھیں جبکہ متاثرہ خاتون لہولہان ہوگئی تھی۔