ہفتہ, جولائی 26, 2025
ہومLatestپارٹی رہنماؤں کو سزائیں عمران خان کی رہائی کی تحریک کمزور کرنے...

پارٹی رہنماؤں کو سزائیں عمران خان کی رہائی کی تحریک کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہیں ،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں پارٹی رہنماؤں کو سزائیں عمران خان کی رہائی کی تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہیں ، ہم بانی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پورے ملک میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، صوبے میں ورکر کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جھوٹے مقدمات میں دلائی جارہی ہیں، یہ سزائیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سزائیں دلوانے سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت تحریک سے شدید خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کینسر میں مبتلا بزرگ خاتون یاسمین راشد کو بھی 10سال قید کی سزا دلا دی ہے اس کے باوجود یاسمین راشد سمیت تمام رہنماؤں کا حوصلہ قابل دید ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!