بیجنگ(شِنہوا)شین ژو-19 کے 3 خلابازوں کو بدھ کے روز چین کی خلائی کوششوں میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر تمغوں سے نوازا گیا۔
کائی شوژے کو دوسرے درجے کا خلائی کارنامے کا تمغہ دیا گیا۔ سونگ لنگ ڈونگ اور وانگ ہاؤزے کو تیسرے درجے کے خلائی کارنامے کے تمغے اور ہیرو خلاباز کا اعزازی لقب دیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نے انہیں یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ۔
کائی نے 2 خلائی مشنوں شین ژو-14 اور شین ژو-19 میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 5 خلائی چہل قدمیاں مکمل کیں جس کے ساتھ وہ چین کے سب سے زیادہ خلائی چہل قدمیاں کرنے والے خلاباز بن گئے۔
سونگ نے اپنے پہلے خلائی مشن میں 3خلائی چہل قدمیاں مکمل کیں اور وہ 1990 کے بعد پیدا ہونے والے چین کے پہلے خلاباز بن گئے جنہوں نے خلائی چہل قدمی کی۔
وانگ چین کی پہلی خاتون خلائی پرواز انجینئر ہیں جنہوں نے خلائی سٹیشن میں قیام کیا۔
شین ژو-19 انسان بردار خلائی جہاز 30 اکتوبر 2024 کو روانہ ہوا اور چینی خلائی سٹیشن کے مرکزی ماڈیول تیان حہ سے منسلک ہوا۔ تینوں خلاباز 30 اپریل کو زمین پر واپس لوٹے۔
