جمعرات, جولائی 24, 2025
ہومLatestاسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور...

اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

نیو یارک: پاکستان اور تھائی لینڈ نے تجارت، دفاع، علاقائی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران اعلی سطح کی تقریبات کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مریس سانگیمپونگسا نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ثقافتی و پارلیمانی روابط اور دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت ،سیاحت ،خوراک کے تحفظ، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالملکی فورمز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ مریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور کونسل کے کام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!