بدھ, جولائی 23, 2025
No menu items!
No menu items!
ہومLatestسربراہ سعودی بحریہ کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

سربراہ سعودی بحریہ کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

راولپنڈی: پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیااور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ہیڈکوارٹر آمد پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو سراہا۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!