جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومLatestمہاجرین کو کوئی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی،اسلام آباد ہائیکورٹ

مہاجرین کو کوئی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر)کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی، جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ 30 جون تک افغانیوں کو وطن واپس جانا تھا، اس کے بعد مہاجرین کو کوئی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو واپس نہ بھجوانے سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جو پالیسی ہے عدالت اس میں مداخلت نہیں کرے گی۔فاضل جج نے کہا کہ 30 جون تک افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس جانا ہے، حکومت کہہ رہی ہے ہم نے مہاجرین کا کنٹریکٹ سائن نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ 30 جون کے بعد افغان شہریوں کو کوئی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!