راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے 230ملی میٹر سے زائد بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو کر کٹاریاں کے مقام پر 18فٹ اور گوالمنڈی پل پر 17فٹ ہوگئی جس کے باعث ریسکیو ، واسا، سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔
نالہ لئی، کٹاریاں اور گوالمنڈی میں ئانخلا کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی آبادی کو خطرہ ہے، شہری احتیاطا محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیاہے، حکام کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔