لاہور: ریلوے حکام نے ڈیزل قیمت بڑھتے ہی مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کر دیا۔محکمہ ریلوے کے مطابق فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37پیسے کے اضافے کے باعث پاکستان ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 39لاکھ 86ہزار 500روپے جبکہ ماہانہ 11کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔