لاہور: ورسٹائل اداکارہ صنم سعید جلد ہی میں منٹو نہیں ہوں میں مس ماریہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماضی کے یادگار کرداروں کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ ایک نئے اور منفرد کردار میں طویل وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پردوبارہ آنے والی ہیں۔
انہوں نے میں منٹو نہیں ہوں میں اپنے کردار کے بارے میں بھی بتایا۔ صنم نے لکھا کہ اور انہیں امید ہے کہ مداحوں کو ان کا کردار بیحد پسند آئے گا۔یاد رہے کہ آخری مرتبہ صنم 2019 میں اپنے مشہور ڈرامے دیدن میں دکھائی دی تھیں جس کے بعد وہ ٹی وی اسکرین سے چند برسوں کیلئے دور ہوگئیں تاہم اب مداحوں کو ان کے شاندار کم بیک کی امید ہے۔