کراچی: معروف کامیڈین و اداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک پر نوجوانوں کی نازیبا حرکات اور سوالات دیکھ کر شدید افسوس ہوتا ہے، روزی کمانا ضروری ہے، لیکن ایسے نامناسب مواد سے گریز کرنا چاہیے،میںخود ایسی ویڈیوز کو دیکھتے ہی فورا اسکرول کر دیتا ہوں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب وہ خاص طور پر ٹک ٹاک پر نوجوان نسل کی حرکتیں دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار اسکرولنگ کے دوران ایسی ٹک ٹاک ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں نوجوان لڑکے یا لڑکیاں دوسرے افراد سے نازیبا سوالات کرتے دکھائی دیتے ہیں، جنہیں سن کر ان کے بقول کانوں سے دھواں نکل جاتا ہے۔