جمعرات, جولائی 17, 2025
ہومLatestوزیراعظم کا ہر 2ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کااعلان ،خراب کارکردگی...

وزیراعظم کا ہر 2ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کااعلان ،خراب کارکردگی پر تادیبی کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہر دوماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکردگی اور قوم کی خدمت ترجیح ہے، معیار پر پورا اترنیوالا سروں کا تاج ہوگا،خامیاں دور کرنے کی کوشش کرینگے ،کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت دوں گا نہ تادیبی کارروائی سے پیچھے ہٹوں گا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، سانحہ سوات سے سبق سیکھ کر آئندہ کیلئے موثر اقدامات کی تیاری کرنی ہوگی۔

بدھ کو کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری قوم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور وزیر داخلہ محسن کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا پر امن ماحول میں انعقاد وفاقی وزیر داخلہ،صوبائی اور آزاد کشمیر حکومتوں کے بہترین انتظامات سے ممکن ہوا۔

انہوں نے کہاکہ قومی وحدت، اتحاد اور بھائی چارے سے ہی امید افزاء صورتحال بنی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں پر این ڈی ایم اے حکام سے بریفنگ لی ہے، این ڈی ایم اے ایک جاندار ادارہ بن چکا ہے، بارشوں کے حوالے سے صوبوں کو ہدایات دی تھیں لیکن بدقسمتی سے بارشوں سے پورے پاکستان میں انسانی جانیں ضائع ہو گئیں، بالخصوص سوات میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، ہمیں اس واقعے سے سبق سیکھ کر آئندہ کیلئے موثر اقدامات کیلئے پوری تیاری کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی ترقی کیلئے ہم سب مل کر کاوشیں کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کابینہ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہر 2ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے ،اس کیلئے میں کسی تادیبی کارروائی سے بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے، جو معیار پر پورا اترے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہو گا اور جو معیار پر پورا نہیں اترا اسے احساس دلائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احسن اقبال پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بڑے سوالات اٹھ رہے تھے لیکن انہوں نے حیرانی میں مبتلا کیا کہ سالانہ ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 10کھرب روپے سے بڑھ گیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!