جمعرات, جولائی 17, 2025
ہومLatestڈی آئی خان، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ ،2پولیس اہلکار...

ڈی آئی خان، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ ،2پولیس اہلکار شہید، ایک دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان: ڈی آئی خان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک، دو زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سخی گیٹ کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 2پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیااس دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جو فرارہونے میںکامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شہید ہونیوالوں میں ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد اور اہلکار شہزاد شامل ہیں، غلام محمد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں پنیالہ جبکہ اہلکار شہزادہ کا تعلق لکی مروت کے گاؤں ابا خیل سے تھا۔حکام کے مطابق شہیدوں کے جسد خاکی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!