لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوںکے باعث چھتیں گرنے و دیگر حادثات میں 17افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں رات گئے طوفانی بارش سے چھتیں گرنے کے 3واقعات میں 9جانیں چلی گئیں جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ میں خواتین اور بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوئے۔
فیصل آباد میں ماں بیٹی سمیت 3افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پاکپتن میں بارش کے باعث حادثات میں خاتون اور 2بچوں سمیت 3افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوئے۔
شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں چھتیں گرنے سے ایک ،ایک شخص جاں بحق ہوا۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے چھتیں گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔