بدھ, جولائی 16, 2025
ہومBusiness & Financeایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری...

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3فیصد جبکہ ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسز خطے میں سب سے زیادہ ہیں،ڈیجیٹل حکمرانی کیلئے مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک ناگزیر ہے، ای گورننس کیلئے ڈیٹا گورننس، سروس ڈیزائن اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، ایگریکلچر ویلیو چینز، ایس ایم ایز کو ڈیجیٹلائز کر کے جی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور اسٹیٹس پر رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ میں ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ صرف 1.5فیصد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3فیصد ہے جبکہ فائبر نیٹ ورک کی رسائی بہت کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائبر آپٹک انفرا اسٹرکچر میں فوری توسیع درکار ہے، خواتین اور غریب طبقے کیلئے انٹرنیٹ ڈیوائسز خریدنا اب بھی بڑا چیلنج ہے، 80فیصد آبادی کو موبائل انٹرنیٹ کی رسائی ہے مگر استعمال کم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 86فیصد مردوں اور 53فیصد خواتین کے پاس موبائل فون ہیں، 53فیصد مردوں اور 33فیصد خواتین کو انٹرنیٹ تک رسائی ہے۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ خواتین کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام اور سستے اسمارٹ فونز پر زور دیا جائے، دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ پھیلاؤ کیلئے خواتین اور نوجوانوں کو آن لائن بزنس سکھایا جائے، پاکستان کا 4جی کوریج خطے میں سب سے کم ہے اور 5جی کیلئے تیاری ناکافی ہے۔

رپورٹ ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر خطے میں سب سے زیادہ ٹیکسز ہیں، پسماندہ علاقوں میں فائبر آپٹکس کیبلز بچھانے پر توجہ دی جانی چاہئے اور صوبے ، سکولوں و ہسپتالوں میں فائبر براڈ بینڈ کی طلب بڑھائی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل حکمرانی کیلئے مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک ناگزیر ہے، ای گورننس کیلئے ڈیٹا گورننس، سروس ڈیزائن اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگریکلچر ویلیو چینز، ایس ایم ایز کو ڈیجیٹلائز کر کے جی ڈی پی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!