لاہور: جماعت اسلامی نے فیڈرل فورس آرڈیننس غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا ۔ جاری بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی بدنام زمانہ فیڈرل سیکیورٹی فورس کی طرز پر فورس صوبوں پر مسلط کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں عوام کو ناجائز بنیادوں پر گرفت میں رکھنا چاہتی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومتیں ناکام ہیں،تینوں حکمران جماعتیں اپنی خراب کارکردگی چھپانے کیلئے تعصبات پھیلا رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ فیڈرل فورس کا آرڈیننس غیر آئینی ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ وفاق کے صوبوں پر غیر آئینی تسلط کو مسترد کر ے۔