بدھ, جولائی 16, 2025
ہومBusiness & Financeشنگھائی کا مواد کے عالمی تخلیق کاروں کے لئے ویزا اور نقد...

شنگھائی کا مواد کے عالمی تخلیق کاروں کے لئے ویزا اور نقد ترغیبات کا اعلان

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی نے ایک نئے پالیسی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خود کو اعلیٰ معیار کے انٹرنیٹ مواد کی تخلیق کے لئے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے اس پیکج میں مالی مراعات، ویزا کے آسان عمل اور تکنیکی مدد شامل ہیں تاکہ دنیا بھر سے تخلیق کاروں کو راغب کیا جا سکے۔

9 نکاتی اس پالیسی پیکج میں شہر کے 2 مرکزی اضلاع ہوانگ پو اور یانگ پو کو عالمی مواد کے تخلیق کے مراکز کے لئے تجرباتی زونز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ بہترین کارکردگی کے حامل پلیٹ فارمز، انکیوبیٹرزاور صنعتی پارکس کو ایک کروڑ یوآن (تقریباً 14 لاکھ امریکی ڈالر) تک کا سالانہ شہر کی سطح کا انعام دیا جائے گا۔

غیر ملکی تخلیق کاروں کو تیز رفتاری سے ویزا کے اجرا سے فائدہ حاصل ہوگا جبکہ مزید ثقافتی مقامات اور تاریخی عمارات مواد کی تیاری کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھیں گے۔ آزمائشی اضلاع کے اندر عالمی تخلیق کاروں کے فورمز اور اختراعی مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

اے آئی سے چلنے والے مواد کے منصوبوں کو ان کی لاگت کے 30 فیصد تک کی مالی مدد مل سکتی ہے جبکہ انفرادی تخلیق کاروں کو نمایاں کاموں کے لئے ایک لاکھ یوآن تک مل سکتے ہیں۔

 اس پیکج میں داخلے کی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لئے کم سود والے قرضے، مشترکہ کام کے مقامات اور ہنر مندوں کے لئے رہائش بھی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!