پیر, جولائی 14, 2025
ہومChinaبھارتی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے، چینی نائب صدر سے ملاقات، تعلقات...

بھارتی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے، چینی نائب صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پر اتفاق

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ہان نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے کازان میں کامیاب ملاقات کی تھی جس سے چین۔بھارت تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا تھا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور بھارت دونوں بڑے ترقی پذیر ملک اور عالمی جنوب کے اہم رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لئے درست راستہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کے لئے شراکت دار بنیں۔

انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مزید نافذ کریں، اعلیٰ سطح کی رہنمائی پر کاربند رہیں،عملی تعاون کو مسلسل فروغ دیں، ایک دوسرے کے تحفظات کا احترام کریں اور چین- بھارت تعلقات کی پائیدار،صحت مندانہ اور مستحکم ترقی کو فروغ دیں۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ کازان میں وزیراعظم مودی اور صدر شی کی ملاقات کے بعد بھارت-چین تعلقات میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ دو طرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے،باہمی فائدہ مند تعاون کو جاری رکھنےاور کثیر جہتی طریقہ کار کے تحت رابطے اور ہم آہنگی بڑھانے کے لئے بھارت دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو بطور رہنمائی اختیار کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بطور چیئرمین میزبانی کے لئے چین کی حمایت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!